پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Niyaz Aazmi کی غزلیں — Niyaz Aazmi Ghazals

Niyaz Aazmi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہجر کے ہونٹوں پہ آندھی کی دعا بھی آئے ہے (غزل)

ہجر کے ہونٹوں پہ آندھی کی دعا بھی آئے ہے

شاخ ٹوٹے ہے تو پھر پنچھی بہت پچھتائے ہے

مست صحرا کی ہوائیں بندشیں سب چاک چاک

دل کسی بے نام دنیا کے ترانے گائے ہے

برف سے ڈھکنے لگی ہیں سب پہاڑی چوٹیاں

اپنے ہی آغوش میں ماحول سہما جائے ہے

کیا عجب برہم فضا ہے فصل گل جانے کو ہے

ہر شجر پر ایک دھانی درد سا لہرائے ہے

لا تعلق ہوں میں ان کالی صداؤں سے مگر

کرب سے شیرازۂ احساس بکھرا جائے ہے

اے نیازؔ اب کیا لکھوں اندھے سفر کے باب میں

گر کسی دلدل سے نکلوں تو سمندر آئے ہے

مزید غزلیں از Niyaz Aazmi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں