پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نشتر جالندھری کی غزلیں — Nishtar Jalandhari Ghazals

نشتر جالندھری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

توت کا پیڑ تھا بڑا ہی گھنا (نظم)

توت کا پیڑ تھا بڑا ہی گھنا

خوب پھیلاؤ شاندار تنا

پھل تھا اتنا لگا ہوا اس میں

جھکی پڑتی تھیں بوجھ سے شاخیں

تلیروں کا اک آ گیا جھلڑ

بیٹھتے ہی مچا دیا ہلڑ

کچھ تو پھل کھا کے اڑ گئے تلیر

کچھ جو پیٹو تھے نیچے آئے اتر

ڈھیروں دیکھا جو پھل پڑا نیچے

توت کو دیکھتے ہی ٹوٹ پڑے

مزے لے لے کے کھا رہے تھے پھل

اتنے میں شور اٹھا مچی ہلچل

جال کھینچا جوں ہی شکاری نے

پھنس گئے تلیر اس میں بے چارے

چیخنے اور پھڑپھڑانے لگے

آسماں سر پہ وہ اٹھانے لگے

آدمی تین چار آ پہنچے

جن کے ہاتھوں میں تیز چاقو تھے

رکھ دئے ذبح کر کے سب تلیر

گھر کو پھر چل دئے وہ خوش ہو کر

آہ لالچ بری بلا ہے بچو

اس کے سائے سے بھاگنا بچو

لالچی جو ہوں رہتے ہیں ناکام

تلیروں ہی کا دیکھ لو انجام

کر کے لالچ نہ بچ سکا کوئی

توت کے بدلے جان ہی کھوئی

مزید غزلیں از نشتر جالندھری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں