پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nilesh Noor کی غزلیں — Nilesh Noor Ghazals

Nilesh Noor کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

غم فراق میں گر ہم دہک رہے ہوتے (غزل)

غم فراق میں گر ہم دہک رہے ہوتے

تو آفتاب سے بڑھ کر چمک رہے ہوتے

بدن کی سگڑی کے شعلوں پہ پک رہے ہوتے

وہ میرے ساتھ اگر صبح تک رہے ہوتے

سکون ملتا ہمیں جو یہ کاش ہو جاتا

کہ ہم بھی یار کے دل کی کسک رہے ہوتے

تری نظر سے اترنا بھی ایک نعمت ہے

وگرنہ آنکھوں میں سب کی کھٹک رہے ہوتے

لبوں کا رس ہمیں ملتا تو شہد ہوتے ہم

اگر جو آنکھوں میں ہوتے نمک رہے ہوتے

اگر شجر جو نہ ہوتے تو ہم سے خوش قسمت

کسی کی زلف کسی کی پلک رہے ہوتے

سرائے چھوڑی تو گھر تک پہنچ سکے ہیں ہم

بدن میں رہتے تو اب تک بھٹک رہے ہوتے

اگر یہ نورؔ میاں آدمی نہ ہوتے تو

وہ منزلوں سے ملاتی سڑک رہے ہوتے

بنا مانگے صفائی دے رہا ہے (غزل)

بنا مانگے صفائی دے رہا ہے

یہی مجرم دکھائی دے رہا ہے

مرا دشمن ہے مجھ سا خاندانی

جو ہارا پر بدھائی دے رہا ہے

ہرے چارے کا لالچ بکریوں کو

محلے کا قصائی دے رہا ہے

وہ دولت تو نہیں بخشے گا لیکن

وہ اپنے تک رسائی دے رہا ہے

رقیبوں سے کئی کھائے ہیں دھوکے

مگر اس بار بھائی دے رہا ہے

مزید غزلیں از Nilesh Noor ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں