پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nihal Rizvi کی غزلیں — Nihal Rizvi Ghazals

Nihal Rizvi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کبھی عروج کبھی وہ زوال دیتا ہے (غزل)

کبھی عروج کبھی وہ زوال دیتا ہے

کوئی تو ہے جو فلک پر اچھال دیتا ہے

وہی تو سنگ تراشوں کا دست پنہاں ہے

وہی تو سیپ سے موتی نکال دیتا ہے

عذاب لگنے لگے جب حیات تب بھی وہی

فشار زیست سے آ کر نکال دیتا ہے

اسی پہ مجھ کو بھروسہ ہے دیکھیے کیا ہو

جو روز اک نیا فتنہ اچھال دیتا ہے

نفس نفس پہ مرے اختیار ہے جس کا

وہ مجھ کو ہجر بھی مثل وصال دیتا ہے

تم اس کا دائرۂ اختیار کیا جانو

وہ پتھروں سے بھی آنسو نکال دیتا ہے

ہم سمجھتے ہیں جسے اپنا جہاں کچھ اور ہے (غزل)

ہم سمجھتے ہیں جسے اپنا جہاں کچھ اور ہے

یہ زمیں کچھ اور ہے یہ آسماں کچھ اور ہے

جی رہے ہیں ہم جسے ناچیز ہے وہ زندگی

یہ غبار کارواں ہے کارواں کچھ اور ہے

کر رہا ہوں میں ادا کردار جس میں خود بھی ایک

وہ تو افسانہ ہے میری داستاں کچھ اور ہے

ریگ زاروں پر تو جو چاہے بنا لے نقش پا

پتھروں پر جو ابھر آئے نشاں کچھ اور ہے

سائباں ہی دشمن عزم سفر ہوں گے نہالؔ

امتحاں آساں نہ سمجھو امتحاں کچھ اور ہے

مزید غزلیں از Nihal Rizvi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں