پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nihal Lakhnavi کی غزلیں — Nihal Lakhnavi Ghazals

Nihal Lakhnavi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بہار گلشن ہستی ہے قائم شادی و غم سے (غزل)

بہار گلشن ہستی ہے قائم شادی و غم سے

جو گل خنداں ہے گلشن میں تو گریاں شمع محفل میں

جہاں معشوق ہو عاشق وہیں اس کا پہنچتا ہے

چمن میں جائے پروانہ نہ بلبل آئے محفل میں

نہالؔ اس کے کرم سے پار بیڑا ہوگا تیرا بھی

بچایا نوح کو طوفاں سے جس نے عین مشکل میں

لکھا جو وصف دہن غیب سے ندا آئی (غزل)

لکھا جو وصف دہن غیب سے ندا آئی

عدم کا قصد کیا تیرے دل میں کیا آئی

جو نخل بند ازل کا ہوا چمن میں خیال

نظر گلوں میں عجب شان کبریا آئی

غریق بحر محبت کی لی خبر نہ کبھی

خدا سے شرم نہ کچھ تجھ کو ناخدا آئی

مزید غزلیں از Nihal Lakhnavi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں