پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nighat Sahiba کی غزلیں — Nighat Sahiba Ghazals

Nighat Sahiba کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

حاشیے پر لکھی ہوئی ہوں میں (غزل)

حاشیے پر لکھی ہوئی ہوں میں

امن کی بات آخری ہوں میں

میں وہیں ہوں جہاں ملے تھے ہم

کس قدر پیچھے رہ گئی ہوں میں

اس سے کہنا تھا بھول جاؤ مجھے

فون پر فون کر رہی ہوں میں

جب وہ گہنے دکھانے آتی ہے

اس کے سب چھید دیکھتی ہوں میں

بیچ کر زیورات شادی کے

چند خوشیاں خریدتی ہوں میں

تم گرا کر مجھے سنبھل نہ سکے

اور گر کر سنبھل گئی ہوں میں

پتھروں کو بتا دیا ہے نا

اپنے بابا کی لاڈلی ہوں میں

شہر میں دریا دلی کی لن ترانی اور ہے (غزل)

شہر میں دریا دلی کی لن ترانی اور ہے

پر مرے پنگھٹ سے بہتا ہے جو پانی اور ہے

جو تری پسلی سے نکلی تھی وہ کوئی اور تھی

یہ جو آنگن میں کھلی ہے شب کی رانی اور ہے

آرزوئے رنگ میں کوری چنریا کھو گئی

مل گئی واپس جو وہ میلی نشانی اور ہے

چمنیوں سے جو دھواں اٹھا تھا شاید خواب تھا

بند دروازوں کے پیچھے کی کہانی اور ہے

شکریہ (نظم)

شکریہ

سب باغبانوں کا

جنہوں نے

اپنی محبت اور لگن سے

میرے دل کی زمین کو اس قابل بنایا

کہ اب وہاں صرف بے حس کی جھاڑیاں اگتی ہیں

مزید غزلیں از Nighat Sahiba ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں