Nemat Ansari کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تیرے ہاتھوں کی حنا یاد آئی (غزل)
تیرے ہاتھوں کی حنا یاد آئی
سرخیٔ خون وفا یاد آئی
تیرے ہونٹوں پہ تبسم بکھرا
پھول کھلنے کی ادا یاد آئی
جب بھی نکلا ہوں میں سیر گل کو
تیرے کوچے کی ہوا یاد آئی
بات کرنے کو کھلے لب تیرے
غنچہ و گل کی صدا یاد آئی
ڈگمگاتے ہوئے دیکھا اس کو
اپنی اک لغزش پا یاد آئی
آج مقتل کی طرف سے گزرا
آج پھولوں کی قبا یاد آئی
جل رہا تھا گھر ابھی تک یاد ہے (غزل)
جل رہا تھا گھر ابھی تک یاد ہے
مجھ کو وہ منظر ابھی تک یاد ہے
ظلم کے نیزے تنے تھے ہر طرف
چڑھ رہے تھے سر ابھی تک یاد ہے
سرخیاں پھیلی ہوئی تھیں ہر طرف
خوں فشاں منظر ابھی تک یاد ہے
آگ برساتا تھا سورج ہر طرف
دھوپ کا لشکر ابھی تک یاد ہے
نفسی نفسی کی صدا تھی ہر طرف
گرم تھا محشر ابھی تک یاد ہے
ہو گیا تھا شہر میں اپنے فساد
آتشیں تھے گھر ابھی تک یاد ہے
مزید غزلیں از Nemat Ansari ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں