پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Neha Nazakat کی غزلیں — Neha Nazakat Ghazals

Neha Nazakat کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

لوگ ایسے بھی غم شناس نہیں (غزل)

لوگ ایسے بھی غم شناس نہیں

دوست ہو کر بھی دل کے پاس نہیں

فکر اتنی بھی مت کرو اس کی

سرپھرا ہے وہ محو یاس نہیں

عشق میں مات کھا کے ہنستی ہوں

رائیگاں ہوں مگر اداس نہیں

دل طلب گار بھی اسی کا ہے

ایک وہ شئے جو آس پاس نہیں

زیست صحرا میں راہ ملتی ہے

زندگی دشت بے قیاس نہیں

دنیا ہے خاکسار مرے ساتھ ساتھ چل (غزل)

دنیا ہے خاکسار مرے ساتھ ساتھ چل

یہ بار غم اتار مرے ساتھ ساتھ چل

کچھ پل کی کشمکش ہے سر راہ صبر رکھ

چھٹ جائے گا غبار مرے ساتھ ساتھ چل

پھر یہ نہ ہو کہ بعد میں افسوس ہو تجھے

اب کر نہ انتظار مرے ساتھ ساتھ چل

ہر سمت تیرگی ہے یہ سنسان رہ گزر

ہے اجنبی دیار مرے ساتھ ساتھ چل

میں تیری ہم سفر ہوں کوئی رہنما نہیں

کر مجھ پہ اعتبار مرے ساتھ ساتھ چل

مزید غزلیں از Neha Nazakat ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں