Neeraj Jha کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تم سے اگر ملے وہ کہنا اداس ہوں میں (غزل)
تم سے اگر ملے وہ کہنا اداس ہوں میں
جتنا اداس ہے وہ اتنا اداس ہوں میں
اس کو بھی دیکھ کر یہ دل خوش نہیں ہوا ہے
اس بات سے سمجھ لو کتنا اداس ہوں میں
وہ جب مجھے ملا تھا اتنی خوشی نہیں تھی
کھونے کے بعد اس کو جتنا اداس ہوں میں
میری خوشی کی خاطر چھوڑی ہے جس نے دنیا
اک خط اسے لکھو تم لکھنا اداس ہوں میں
جو چھوڑ کر گئے ہیں اک بات وہ بھی سن لیں
تنہا نہیں ہوں اب بھی مانا اداس ہوں میں
نہ چاہت سے نہ یادوں سے نہ وعدوں سے نہ خوابوں سے (غزل)
نہ چاہت سے نہ یادوں سے نہ وعدوں سے نہ خوابوں سے
غزل کا کارخانہ چل رہا ہے بس عذابوں سے
اداسی رنگ بن کر ہر ورق پر پھیل جاتی ہے
تیری تصویر ہوتی ہے جدا جب بھی کتابوں سے
کوئی گل جب نذر آئے تب ان کی یاد آتی ہے
خفا ہم اس لیے رہتے ہیں باغوں میں گلابوں سے
سر شب آسماں میں دو ستارے جیسے دکھتے ہیں
تری آنکھوں بھی کچھ ویسی ہی دکھتی ہیں حجابوں سے
چراغوں نے بھی تو نیرجؔ توجہ سب کی کھوئی ہے
پریشاں صرف راتیں ہی نہیں ہیں آفتابوں سے