نینا سحر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
''ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئی'' (غزل)
''ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئی''
لیجئے فرصت ہی فرصت ہو گئی
کون سمجھائے در و دیوار کو
جن کو تیرے دید کی لت ہو گئی
ہم نہیں اب بارشوں کے منتظر
اب ہمیں صحرا کی عادت ہو گئی
سرحدوں کی بستیوں سا دل ہوا
وحشتوں کی جن کو عادت ہو گئی
ساحلوں پر کیا گھروندوں کا وجود
ٹوٹنا ہی ان کی قسمت ہو گئی
راحتوں کی بھی طلب باقی نہیں
درد سے ایسے محبت ہو گئی
اک فقط اس کے روٹھ جانے پر (غزل)
اک فقط اس کے روٹھ جانے پر
ایک بھی شے نہیں ٹھکانے پر
موسم گل ہے آشیانے پر
اک فقط اس کے مسکرانے پر
کوئی مجھ سے خفا نہیں ہوتا
تم مرے دوست ہو پرانے پر
مدتوں بعد کوئی آیا ہے
روشنی ہے غریب خانے پر
زخم بھی اب حسین لگتے ہیں
تیرے ہاتھوں فریب کھانے پر
مزید غزلیں از نینا سحر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں