نیلو میگھ نیلم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اب وہ مجھ سے خفا نہیں ہوتا (غزل)
اب وہ مجھ سے خفا نہیں ہوتا
اب کوئی حادثہ نہیں ہوتا
رات آتی ہے رات جاتی ہے
کوئی وعدہ وفا نہیں ہوتا
آپ میرے قریب رہتے ہیں
کم مگر فاصلہ نہیں ہوتا
کتنے بادل برس گئے لیکن
خشک پودا ہرا نہیں ہوتا
دل کی تاریکیاں نہیں جاتیں
دور اندھیرا ذرا نہیں ہوتا
یہ کرشمے ہیں سب عقیدت کے
کوئی پتھر خدا نہیں ہوتا
جسم آزاد ہو گیا لیکن
دل قفس سے رہا نہیں ہوتا
میں اک ایسی شراب ہوں نیلمؔ
جس کو پی کر نشہ نہیں ہوتا
تیری آواز میں آواز ملانے والا (غزل)
تیری آواز میں آواز ملانے والا
اب نہ آئے گا کوئی تجھ کو منانے والا
بس اسی دن سے اندھیرا ہے مری بستی میں
جب سے روٹھا ہے چراغوں کو جلانے والا
مانگ اجڑے گی یہاں گود بھی سونی ہوگی
شہر میں آیا ہے اک آگ لگانے والا
صرف کانٹوں سے یہ گلدستہ سجائے رکھیے
اب وہ موسم ہی نہیں پھول کھلانے والا
مزید غزلیں از نیلو میگھ نیلم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں