پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نیلما ناہید درانی کی غزلیں — Neelma Naheed Durrani Ghazals

نیلما ناہید درانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اداس لوگوں سے پیار کرنا کوئی تو سیکھے (غزل)

اداس لوگوں سے پیار کرنا کوئی تو سیکھے

سفید لمحوں میں رنگ بھرنا کوئی تو سیکھے

کوئی تو آئے خزاں میں پتے اگانے والا

گلوں کی خوشبو کو قید کرنا کوئی تو سیکھے

کوئی دکھائے محبتوں کے سراب مجھ کو

مری نگاہوں سے بات کرنا کوئی تو سیکھے

کوئی تو آئے نئی رتوں کا پیام لے کر

اندھیری راتوں میں چاند بننا کوئی تو سیکھے

کوئی پیمبر کوئی امام زماں ہی آئے

اسیر ذہنوں میں سوچ بھرنا کوئی تو سیکھے

جمال یار کو دیکھوں کمال یار سے پہلے (غزل)

جمال یار کو دیکھوں کمال یار سے پہلے

میں خوشبو کی طرح مہکوں خیال یار سے پہلے

کرشمے حسن کے سورج ستارے پھول ظاہر ہیں

مگر میں کس طرف دیکھوں مثال یار سے پہلے

دعاؤں میں مری یوں تو بہت تاثیر ہے لیکن

میں اس سے اور کیا مانگوں سوال یار سے پہلے

ہے عادت دور رہنے کی اگر وہ سامنے آئے

میں شام زندگی چاہوں وصال یار سے پہلے

سبھی موسم ہوں خوشیوں کے جہاں اس کا بسیرا ہو

زمانے کو بدل ڈالوں زوال یار سے پہلے

تری پیاسی نگاہیں چوم کر دل سے لگاؤں گا (نظم)

تری پیاسی نگاہیں چوم کر دل سے لگاؤں گا

ترے آنچل کے سارے خواب پلکوں پر سجاؤں گا

دسمبر کی وہ دھندلائی صبح تیرے لیے ہوگی

تری خاطر میں آؤں گا

سبھی دھندلائی صبحوں نے

سبھی مرجھائی شاموں نے

مری آنکھوں میں جلتے آس کے شعلے بجھائے ہیں

لہو رنگ آنسوؤں کے دیپ پلکوں پر سجائے ہیں

مزید غزلیں از نیلما ناہید درانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں