Nazeer Nazar کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
یہ کعبہ یہ کاشی حرم دیکھتے ہیں (غزل)
یہ کعبہ یہ کاشی حرم دیکھتے ہیں
کہ اپنا خدا تجھ میں ہم دیکھتے ہیں
زمانے کے سب خوب صورت نظارے
تمہاری ہی آنکھوں سے ہم دیکھتے ہیں
نہیں کچھ بھروسہ ہمیں اگلے پل کا
نظر بھر کے تم کو صنم دیکھتے ہیں
تری انتظاری سے اکتا گیا دل
تری راہ مدت سے ہم دیکھتے ہیں
یہی نسل نو کا طریقہ ہے لوگوں
الگ زاویے سے قلم دیکھتے ہیں
ہماری غزل ہو گئی کہکشاں نہ
جہاں تک ستاروں کو ہم دیکھتے ہیں
غزل لے رہی ہے نئی ایک کروٹ
یہ دشینتؔ غالبؔ عدم دیکھتے ہے
اگر وہ حادثہ پھر سے ہوا تو (غزل)
اگر وہ حادثہ پھر سے ہوا تو
میں تیرے عشق میں پھر پڑ گیا تو
کہ اس کا روٹھنا بھی لازمی ہے
منع لوں گا اگر ہوگا خفا تو
مری الجھن سلجھتی جا رہی ہے
دکھایا ہے تمہی نے راستہ تو
یقیناً راز دل میں کھول دوں گا
دیا اپنا جو اس نے واسطہ تو
چلو کچھ دیر رو لیں ساتھ مل کر
کوئی لمحہ خوشی کا مل گیا تو
تجھے محفوظ کر لوں ذہن و دل میں
ملا ہے تو کہیں پھر کھو گیا تو
نیا رشتہ نبھانے کی طلب میں
اگر ٹوٹا پرانا رابطہ تو
کلیجے سے لگا کر رکھتے ہم بھی
ہمیں وہ راز اپنے سونپتا تو
نظرؔ تم زندگی سمجھے ہو جس کو
فقط پانی کا ہو وہ بلبلہ تو