Nazeer Mohsin کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کہیں ٹھہر کے نہ رہ جائیں دھڑکنیں دل کی (غزل)
کہیں ٹھہر کے نہ رہ جائیں دھڑکنیں دل کی
مزاج دوست ہے آمادہ برہمی کے لئے
نشاط زیست میسر نہیں تو کیا غم ہے
غم حیات ہی کافی ہے زندگی کے لئے
بہار نو نے تبسم گلوں سے چھین لیا
چمن میں پھول ترستے ہیں اک ہنسی کے لئے
فضائے لالۂ و گل میں وہ تازگی نہ رہی (غزل)
فضائے لالۂ و گل میں وہ تازگی نہ رہی
وہ کیا گئے کہ بہاروں میں دل کشی نہ رہی
قدم قدم پہ ہیں چھائے ہوئے اندھیرے سے
لہو کے دیپ جلاؤ کہ روشنی نہ رہی
مزاج عشق نے آداب حسن اپنائے
دیار عشق میں وہ رسم بندگی نہ رہی
مرے خلوص وفا سے عبث شکایت ہے
نگاہ ناز میں بھی شان دلبری نہ رہی
چمک اٹھا ہے تری یاد میں حریم خیال
شب فراق فضاؤں میں تیرگی نہ رہی
تری نگاہ کرم زندگی سنوار گئی
جہان دل میں وہ پہلی سی برہمی نہ رہی
چلو کہ حلقۂ دار و رسن کی بات کریں
فسانۂ گل و بلبل میں دل کشی نہ رہی
مزید غزلیں از Nazeer Mohsin ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں