پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nazeer Azad کی غزلیں — Nazeer Azad Ghazals

Nazeer Azad کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ذرہ ذرہ کربلا منظر بہ منظر تشنگی (غزل)

ذرہ ذرہ کربلا منظر بہ منظر تشنگی

اپنے حصے میں تو آئی ہے سراسر تشنگی

یہ بھی دیکھا ہے سرابوں سے ہوئے سیراب لوگ

پانیوں کے ساتھ بھی بہتی ہے اکثر تشنگی

ہو گئیں پلکوں سے ہی رخصت وہ موجیں خواب کی

ڈیرا ڈالے ہے یہاں آنکھوں کے اندر تشنگی

تجھ میں گر بارش سمندر کے برابر ہے تو کیا

میرے اندر بھی ہے صحرا کے برابر تشنگی

اس مہذب شہر میں آداب ہیں کچھ جشن کے

رقص کرتی ہے یہاں نیزوں کے اوپر تشنگی

کیوں ہماری چھت کے اوپر بادلوں کا شور ہے

کیا ہمارے گھر میں جائے گی مکرر تشنگی

فاصلہ یوں تو بس مکاں بھر تھا (غزل)

فاصلہ یوں تو بس مکاں بھر تھا

لیکن اپنا سفر جہاں بھر تھا

دھوپ دل میں فقط گماں بھر تھی

ابر آنکھوں میں آسماں بھر تھا

آنکھ بھر عشق اور بدن بھر چاہ

شکر لب بھر گلہ زباں بھر تھا

کیا ملا جز سکوت بے پایاں

شور سینے میں کارواں بھر تھا

مژدۂ وصل تھا بس اک فقرہ

خوف اعدا تو داستاں بھر تھا

مزید غزلیں از Nazeer Azad ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں