نظر کانپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جاتے جاتے وہ مجھے اپنی نشانی دے گیا (غزل)
جاتے جاتے وہ مجھے اپنی نشانی دے گیا
زندگی بھر کے لئے آنکھوں میں پانی دے گیا
سنتے سنتے داستاں سو جائیں گے سب چارہ گر
ختم جو ہوگی نہیں ایسی کہانی دے گیا
سر مرے سینے پہ اس نے جب رکھا ہے زندگی
اس طرح دریائے دل کو وہ روانی دے گیا
بات بھی اتنی کہ بس اس نے کیا مجھ کو سلام
ہاں مگر لوگوں کے دل میں بد گمانی دے گیا
تھی غزل میری بہت بے ربط بے کیف و اثر
وہ مرے اشعار کو الفاظ و معنی دے گیا
بزم میں بے پردہ آیا مسکرا کر سامنے
ناتواں دل کو مرے پھر سے جوانی دے گیا
لے گیا ہم راہ اپنے وہ مکاں اور بام و در
ہے نظر سب کچھ مگر اک بے مکانی دے گیا
اب تو جینے کی کوئی آس نہیں (غزل)
اب تو جینے کی کوئی آس نہیں
تیری یادیں بھی میرے پاس نہیں
سیکھ لیتے ہیں وہ فن الفت
دیر میں عشق کا کلاس نہیں
دیکھ لوں تیری نرگسی آنکھیں
اور کوئی بھی مجھ کو پیاس نہیں
پی رہا ہوں میں اشک غم ساقی
مے سے لبریز یہ گلاس نہیں
جب سے مجھ سے بچھڑ گیا کوئی
زندگی آئی مجھ کو راس نہیں
صحن گلشن کے پھول شرمائے
کوئی بھی تجھ سا خوش لباس نہیں
جو تھا قسمت میں وہ نظر آیا
غم میں بھی رہ کے میں اداس نہیں