پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nawaz Zafar کی غزلیں — Nawaz Zafar Ghazals

Nawaz Zafar کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میرا ہو کر بھی وہ میرا نہیں ہونے والا (غزل)

میرا ہو کر بھی وہ میرا نہیں ہونے والا

وہی اندیشہ ہے پیہم اسے کھونے والا

وہ کہاں ہے جو مجھے اپنی ہنسی دیتا ہے

اپنے اشکوں سے مری پلکیں بھگونے والا

آج پھر ماں مجھے مارے گی بہت رونے پر

آج پھر گاؤں میں آیا ہے کھلونے والا

اک چٹان اور گری لو مرا بازو بھی گیا

ایک کہسار پڑا ہے ابھی ڈھونے والا

مزید غزلیں از Nawaz Zafar ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں