پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نواب ضیاالدین خاں رخشاں کی غزلیں — Nawab Ziauddin Khan Rakhshaan Ghazals

نواب ضیاالدین خاں رخشاں کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پی کے گرنے کا ہے خیال ہمیں (غزل)

پی کے گرنے کا ہے خیال ہمیں

ساقیا لیجیو سنبھال ہمیں

شب نہ آئے جو اپنے وعدے پر

گزرے کیا کیا نہ احتمال ہمیں

تیرے غصہ نے ایک دم میں کیا

مردۂ صد ہزار سال ہمیں

دل میں مضمر ہے معنیٔ باقی

کسی صورت نہیں زوال ہمیں

طالع بد سے نیر رخشاںؔ

اپنے ہی گھر میں ہے وصال ہمیں