Nawab Nizamuddaula Bahadur کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
نین تیرے شکار کرتے ہیں (غزل)
نین تیرے شکار کرتے ہیں
دل ہمارا فگار کرتے ہیں
خوب رو جب سنگار کرتے ہیں
آرسی پر بہار کرتے ہیں
کسی بیداد سوں چمن میں آج
پھول سارے پکار کرتے ہیں
خوش نگاہ اور بر میں سبز لباس
سرو کوں شرمسار کرتے ہیں
اہل دل گریۂ ندامت سیں
سیر ابر بہار کرتے ہیں
چشم بد دور دلبراں سارے
اپنے ناصرؔ کوں پیار کرتے ہیں
مزید غزلیں از Nawab Nizamuddaula Bahadur ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں