پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نوید رضا کی غزلیں — Naved Raza Ghazals

نوید رضا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جدا ہوئے تو جدائی میں یہ کمال بھی تھا (غزل)

جدا ہوئے تو جدائی میں یہ کمال بھی تھا

کہ اس سے رابطہ ٹوٹا بھی تھا بحال بھی تھا

وہ جانے والا ہمیں کس طرح بھلائے گا

ہمارے پیش نظر ایک یہ سوال بھی تھا

یہ اب جو دیکھ رہے ہو یہ کچھ نیا تو نہیں

یہ زندگی کا تماشا گزشتہ سال بھی تھا

یہ داغ لکھا تھا سیلاب کے مقدر میں

مرا مکان تو پہلے سے خستہ حال بھی تھا

کچھ اس طرح سلا دیا گیا مجھے (غزل)

کچھ اس طرح سلا دیا گیا مجھے

کہ جاگنا بھلا دیا گیا مجھے

کوئی تو ہے جو اس کو یاد ہے بہت

یہ کس طرح بھلا دیا گیا مجھے

میں خود کو دوسروں سے کیا جدا کروں

بہت ملا جلا دیا گیا مجھے

نہ جانے یہ نمی کہاں سے آ گئی

نہ جانے کب رلا دیا گیا مجھے

وہ ایک در بھی پانیوں کے رخ پہ تھا

جو ایک در کھلا دیا گیا مجھے

مزید غزلیں از نوید رضا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں