پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Naveed Sarosh کی غزلیں — Naveed Sarosh Ghazals

Naveed Sarosh کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہمارے ساتھ پھر دھوکا ہوا ہے (غزل)

ہمارے ساتھ پھر دھوکا ہوا ہے

یہ منظر بارہا دیکھا ہوا ہے

مسافر اب یہ کس کے منتظر ہیں

سفر کس کے لیے روکا ہوا ہے

جواب آیا کہ وہ گھر میں نہیں ہے

مگر وہ گھر ہی میں سویا ہوا ہے

نہ کچھ رشتہ نہ کوئی اس سے وعدہ

مری خاطر وہ کیوں ٹھہرا ہوا ہے

جو بولو گے تو ہارو گے یقیناً

کہ چپ رہنے کا ہی سودا ہوا ہے

سلسلہ یہ ازل سے جاری ہے (غزل)

سلسلہ یہ ازل سے جاری ہے

زندگی کیا ہے زخم کاری ہے

میں جو آیا ہوں تو سمجھ لو تم

یہ محبت بھی دنیا داری ہے

میری شہرت بھی تھی بجا لیکن

تیری جانب تو خلق ساری ہے

سایہ آسیب کا ہے بستی پر

رات اور دن سبھی پہ بھاری ہے

جستجو میں ہو کس کی سرگرداں

کس لئے اتنی بے قراری ہے

فطرتاً ہم بڑے بہادر ہیں

التزاماً یہ جنگ ہاری ہے

کس لئے چپ ہو کچھ بتاؤ سروشؔ

کیوں زباں بولنے سے عاری ہے

مزید غزلیں از Naveed Sarosh ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں