پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نوید مرزا کی غزلیں — Naved Mirza Ghazals

نوید مرزا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کبھی اندر کبھی دنیا سے باہر دیکھ لیتا ہوں (غزل)

کبھی اندر کبھی دنیا سے باہر دیکھ لیتا ہوں

میں آنکھیں بند کر کے سارے منظر دیکھ لیتا ہوں

کبھی بچھڑے ہوئے لمحات کے پیچھے نہیں جاتا

مگر میں جانے والوں کو پلٹ کر دیکھ لیتا ہوں

یہ کیسی برف سی پلکوں کے اوپر جمتی رہتی ہے

پگھلتی ہے تو آنکھوں میں سمندر دیکھ لیتا ہوں

بلندی اور پستی میں کہاں تک فرق ہوتا ہے

کسی کہسار سے نیچے اتر کر دیکھ لیتا ہوں

شکاری جب کبھی ترکش لیے گھر سے نکلتے ہیں

ہوا کے دوش پر ٹوٹے ہوئے پر دیکھ لیتا ہوں

سنا ہے تم سفر میں روشنی تقسیم کرتے ہو

کسی دن میں تمہارے ساتھ چل کر دیکھ لیتا ہوں

مزید غزلیں از نوید مرزا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں