پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Naved Imam کی غزلیں — Naved Imam Ghazals

Naved Imam کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بھلا کیوں فیصلہ وہ بھی اسی دوران لے بیٹھا (غزل)

بھلا کیوں فیصلہ وہ بھی اسی دوران لے بیٹھا

سمجھ میں اب اسے آیا کہ کیا نقصان لے بیٹھا

اسے لگتا تھا کچھ بھی وہ کسی کے ساتھ کر دے گا

مگر کتنا بڑا وہ شخص ہے نقصان لے بیٹھا

اگر ہمت تمہیں ہے تو اکھاڑے میں لڑو جا کر

کسی لاچار کو تو مار اپنی شان لے بیٹھا

اگر پتھر ترا دل ہے تو سن لے غور سے پھر تو

سمجھ لے مرد کہلانے کی تو پہچان لے بیٹھا

بہت مشکل سے ملتی ہے ادب کی زندگی لیکن

سخن ور کیوں اسے اتنا ہے پھر آسان لے بیٹھا

عشق کرنا اک سزا ہے کیا کریں (غزل)

عشق کرنا اک سزا ہے کیا کریں

عشق کا اپنا مزہ ہے کیا کریں

کام اپنے آ رہا ہے ٹھیک ہے

آدمی لیکن برا ہے کیا کریں

چار دن کی زندگی ہے اور پھر

بے بسی ہی راستا ہے کیا کریں

جھوٹ کہنا تو غلط ہے یار پر

صاف کہنا بھی برا ہے کیا کریں

ظلم کی اپنی الگ پہچان ہے

اک مدد کا راستا ہے کیا کریں

ہم جسے تھے ڈھونڈتے ہی رہ گئے

سامنے ہی وہ کھڑا ہے کیا کریں

مزید غزلیں از Naved Imam ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں