پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Naved Anjum 1 کی غزلیں — Naved Anjum 1 Ghazals

Naved Anjum 1 کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

چھپانا بھی جو تم چاہو محبت چھپ نہ پائے گی (غزل)

چھپانا بھی جو تم چاہو محبت چھپ نہ پائے گی

دیا دل میں جلے گا اور چمک چہرے پہ آئے گی

حدود انکساری سے بھی ہم آگے نکل آئے

اگر تم اور کھینچو گے تو رسی ٹوٹ جائے گی

سماعت میں تو اپنی قوت احساس پیدا کر

مرے دل کے تڑپنے کی تجھے آواز آئے گی

ضرورت کو جکڑ کر صبر کی زنجیر میں رکھنا

نہیں تو بھوک خودداری کو اک دن بیچ کھائے گی

تو اپنے آپ کو سورج بنا کر پیش کر پہلے

بس اک میں ہی نہیں دنیا ترے چکر لگائے گی

ڈر کے جینے سے تو بہتر مرا مر جانا ہے (غزل)

ڈر کے جینے سے تو بہتر مرا مر جانا ہے

کوئے جاناں سے گزرتے ہوئے گھر جانا ہے

میرے حق میں کوئی نیندوں کی دعائیں کر دے

مجھ کو خوشیوں کے لیے خواب نگر جانا ہے

کیوں نہ آنکھیں مری رونے پہ کمر بستہ ہوں

آج اس نے مرے اشکوں کو گہر جانا ہے

اس لئے ناز ہے دریاؤں سے نسبت رکھ کر

ان کا انجام سمندر میں اتر جانا ہے

جس کو مرنا ہے مرے بھیڑ میں رہ کر انجمؔ

ہو جہاں تازہ ہوا تجھ کو ادھر جانا ہے

مزید غزلیں از Naved Anjum 1 ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں