پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نواب محمد یار خاں امیر کی غزلیں — Navab Mohammad Yar Khan Ghazals

نواب محمد یار خاں امیر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سرخ چشم اتنی کہیں ہوتی ہے بیداری سے (غزل)

سرخ چشم اتنی کہیں ہوتی ہے بیداری سے

لہو اترا ہے تری آنکھوں میں خوں خواری سے

وقت رخصت کے ترے اے مرے جی کے دشمن

تھام تھام آج رکھا دل کو میں کس خواری سے

بس میں آیا جو تمہارے اسے چاہو سو کرو

کیا ستم آدمی سہتا نہیں لاچاری سے

کس نے نظروں میں خدا جانے اسے مل ڈالا

نرگس آج آنکھ اٹھاتی نہیں بیماری سے

کیا کہوں ولولۂ شوق کو تیرے میں امیرؔ

گھر میں جاتے ہیں پرائے تو خبرداری سے