نوفل آریہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
برہن (نظم)
برہن
وقت کے
گیسوؤں کا سایہ
پیش آتا ہے
بے انجام کہانی کی طرح
جو فن کار کا قلم
مخصوص حاشیے پر
ٹوٹنے کا المیہ ٹھہری
اور
زخم خوردہ کتاب
اوراق سے لپٹ کر
رو پڑتی ہے
کردار کا لہو
ترے جانے کے بعد
مزید غزلیں از نوفل آریہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں