پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ناطق لکھنوی کی غزلیں — Natiq Lakhnavi Ghazals

ناطق لکھنوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اے شمع تجھ پہ رات یہ بھاری ہے جس طرح (غزل)

اے شمع تجھ پہ رات یہ بھاری ہے جس طرح

میں نے تمام عمر گزاری ہے اس طرح

دل کے سوا کوئی نہ تھا سرمایہ اشک کا

حیراں ہوں کام آنکھوں کا جاری ہے کس طرح

عنصر ہے خیر و شر کا ہر اک شے میں یوں نہاں

ہر شمع بزم نوری و ناری ہے جس طرح

بس یوں سمجھ لو مجھ کو امید سحر نہ تھی

کیا پوچھتے ہو رات گزاری ہے کس طرح

اس نقش مستقل پہ ہے شرمندہ آئنہ

تصویر ان کی دل پہ اتاری ہے اس طرح

ناطقؔ جلال میں بھی اثر اس قدر نہیں

رعب جمال قلب پہ طاری ہے جس طرح

جسے ڈھونڈا اسے پایا اسے تدبیر کہتے ہیں (غزل)

جسے ڈھونڈا اسے پایا اسے تدبیر کہتے ہیں

مگر خود کھو گئے آخر اسے تقدیر کہتے ہیں

مسلسل کہتے رہنا درد دل آنکھوں ہی آنکھوں میں

زبان عشق میں ناطقؔ اسے تقریر کہتے ہیں

مزید غزلیں از ناطق لکھنوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں