پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ناطق گلاوٹھی کی غزلیں — Natiq Gulavthi Ghazals

ناطق گلاوٹھی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نہیں رکتا تو جا خدا حافظ (غزل)

نہیں رکتا تو جا خدا حافظ

اے دل مبتلا خدا حافظ

آئی ہوگی تو موت آئے گی

تم تو جاؤ مرا خدا حافظ

ہم چلے رہن آرزو ہو کر

دل بے مدعا خدا حافظ

ایک کافر کی ہے نظر دل پر

میرے ایمان کا خدا حافظ

بس خدا یاد آ گیا ناطقؔ

جب وہ کہہ کر چلا خدا حافظ

اسی کی دین ہے غم میں گلہ نہیں کرتا (غزل)

اسی کی دین ہے غم میں گلہ نہیں کرتا

قبول ہو کہ نہ ہو اب دعا نہیں کرتا

نہ ہو ملول برا وقت سب پہ آتا ہے

کسی کے ساتھ زمانہ وفا نہیں کرتا

تم ایسے اچھے کہ اچھے نہیں کسی کے ساتھ

میں وہ برا کہ کسی کا برا نہیں کرتا

ملے مراد ہماری مگر ملے بھی کہیں

خدا کرے مگر ایسا خدا نہیں کرتا

مزید غزلیں از ناطق گلاوٹھی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں