پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nasir Rao کی غزلیں — Nasir Rao Ghazals

Nasir Rao کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جو گھاؤ تم نے دیا تھا وہ گھاؤ زندہ ہے (غزل)

جو گھاؤ تم نے دیا تھا وہ گھاؤ زندہ ہے

ابھی ہنسو نہ مری جان راؤؔ زندہ ہے

تمہاری دل سے وہی کھیلنے کی عادت ہے

ہمارا اپنا وہی رکھ رکھاؤ زندہ ہے

ابھی نہ سوچ مری ہار تیری جیت ہوئی

ابھی تو کھیل میں انتم پڑاؤ زندہ ہے

ڈرے ڈرے ہوئے سہمے ہوئے اندھیرے ہیں

چراغ بجھ تو رہا ہے دباؤ زندہ ہے

ہمیں یقین ہے ناصرؔ نہیں بھٹک سکتے

ابھی غزل سے ہمارا لگاؤ زندہ ہے

ہمارے حق میں دعا کرے گا (غزل)

ہمارے حق میں دعا کرے گا

وہ اک نہ اک دن وفا کرے گا

بچھڑ گیا ہے مگر یقیں ہے

کبھی کبھی وہ ملا کرے گا

تو اپنے عاشق کو ساتھ رکھ لے

بچھڑ گیا تو نشہ کرے گا

جو اپنی حالت کا خود سبب ہو

وہ کیا کسی سے گلا کرے گا

اگر یہ دنیا اجڑ گئی تو

کبھی یہ سوچا ہے کیا کرے گا

میں جانتا ہوں کہ اک فرشتہ

جو زندگی سے رہا کرے گا

ابھی تو شاعر نہیں ہے راؤؔ

خدا وہ دن بھی عطا کرے گا

مزید غزلیں از Nasir Rao ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں