پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ناصر نذیر فراق دہلوی کی غزلیں — Nasir Nazeer Firaq Dehlvi Ghazals

ناصر نذیر فراق دہلوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ان اپنے ہاتھوں سے ساغر مجھے پلا تو سہی (غزل)

ان اپنے ہاتھوں سے ساغر مجھے پلا تو سہی

لگی ہے دل میں جو ظالم اسے بجھا تو سہی

بنے گی کیوںکے سراپا کی اس طرح تصویر

پڑا ہوا ہے جو پردہ اسے اٹھا تو سہی

اس آئنے میں نظر آئے گا خدا تجھ کو

دوئی کے زنگ کو سینہ سے تو ہٹا تو سہی

قبولیت جسے کہتے ہیں دوڑی آئے گی

دعا کے واسطے ہاتھوں کو تو اٹھا تو سہی

ہلال کوئی کہے گا تو کوئی پھول مجھے

غم فراق میں پورا مجھے گھلا تو سہی

نہ دیں بہشت جو تجھ کو فراقؔ سے کہنا

غم حسین میں آنسو کوئی بہا تو سہی

مزید غزلیں از ناصر نذیر فراق دہلوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں