پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ناشاد کانپوری کی غزلیں — Nashad Kanpuri Ghazals

ناشاد کانپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خود تماشہ ہے خود تماشائی (غزل)

خود تماشہ ہے خود تماشائی

حسن اپنا ہے آپ شیدائی

شوق نے پھر لگائی دل میں آگ

مژدہ اے زندگی بہار آئی

ہم کہاں اور کہاں تری محفل

ہے محبت کی کار فرمائی

اک تمنا تھی ان سے ملنے کی

عمر گزری مگر نہ بر آئی

عشق کی عظمتوں سے ناواقف

کر رہے ہیں ابھی جبیں سائی

اب کہاں جائیں کون پوچھے گا

تیرے دیوانے تیرے سودائی

ایک ناشادؔ کیا کہ عالم ہے

تیرا دیوانہ تیرا سودائی

فضا بدلے ہوا بدلے مکاں بدلے زماں بدلے (غزل)

فضا بدلے ہوا بدلے مکاں بدلے زماں بدلے

ذرا تم مسکرا تو دو کہ رنگ آسماں بدلے

نہ پھولوں میں وہ بو باقی نہ تاروں میں ضیا باقی

نگاہ ناز کیا بدلی زمین و آسماں بدلے

کہو تو کچھ ملا بھی جاں نثاروں پر ستم کر کے

نہ کچھ حاصل ہو جس سے اب وہ طرز امتحاں بدلے

وہی ہم ہیں وہی ناکامیاں ہیں اور وہی غم ہے

نہ دور آسماں بدلا نہ دور آسماں بدلے

خدا کیا اور بت کیا دیر و کعبہ کیا کلیسا کیا

نظر آئے تمہیں ناشادؔ کو نام و نشاں بدلے

مزید غزلیں از ناشاد کانپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں