پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nashir Kazmi کی غزلیں — Nashir Kazmi Ghazals

Nashir Kazmi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یا تو جلوہ نہ دکھاتا تو یہ بہتر ہوتا (غزل)

یا تو جلوہ نہ دکھاتا تو یہ بہتر ہوتا

یا مجھے مست بناتا تو یہ بہتر ہوتا

آج کی رات بھی کٹ جائے گی جیسے تیسے

درد فرقت نہ ستاتا تو یہ بہتر ہوتا

غیر تو غیر ہیں غیروں کی شکایت کیسی

زخم اپنوں سے نہ پاتا تو یہ بہتر ہوتا

یوں تو کہنے کے لیے ہیں بہت اپنے لیکن

کوئی اپنا نظر آتا تو یہ بہتر ہوتا

آگ اوروں کی بجھانے تو چلا تھا ناشرؔ

اپنا دامن بھی بچاتا تو یہ بہتر ہوتا

نفرتوں کے داغ اپنے خون سے دھو جاؤں گا (غزل)

نفرتوں کے داغ اپنے خون سے دھو جاؤں گا

خود خلا کی وسعتوں میں ایک دن کھو جاؤں گا

مجھ کو سولی پر چڑھایا جائے اس کا غم نہیں

حریت کے نخل تو ہر قلب میں بو جاؤں گا

میں تو برگ خشک ہوں کل شاخ سے گرنے کے بعد

خاک میں مل جاؤں گا وجہ نمو ہو جاؤں گا

پا گیا ہوں وسعت کونین اپنی ذات میں

اب حدود ذات سے نکلوں گا تو کھو جاؤں گا

ایک جلوہ اک تبسم ایک چشم التفات

تیرے در سے مدعا یہ پاؤں گا تو جاؤں گا

اتنی مہلت ہی ملی تھی سیر دنیا کے لیے

شام ہونے آ رہی ہے اپنے گھر کو جاؤں گا

مضطرب تب تک ہوں ناشرؔ زندگی جب تک ہے پھر

پیر پھیلا کر بڑے آرام سے سو جاؤں گا

مزید غزلیں از Nashir Kazmi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں