پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Naseema Turab Al Hasan کی غزلیں — Naseema Turab Al Hasan Ghazals

Naseema Turab Al Hasan کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

محبتوں سے بھرا اک جہاں نہیں ملتا (غزل)

محبتوں سے بھرا اک جہاں نہیں ملتا

ٹھکانہ چاہو تو دل سا مکاں نہیں ملتا

بجھا بجھا سا ہے چہرہ اداس آنکھیں مری

شکستہ دل کا تمہیں کیوں نشاں نہیں ملتا

میں شکوہ کس سے کروں آپ کے تغافل کا

کہ اس جہاں میں کوئی رازداں نہیں ملتا

بھرے پڑے ہیں زمانے میں نکتہ چیں کتنے

مجھے کہیں بھی کوئی خوش گماں نہیں ملتا

ابھی تو وسعت صحرا کو پار کرنا ہے

کڑی ہے دھوپ بہت سائباں نہیں ملتا

کھلا ہے راز فلک پر ہیں لاکھوں شمس و قمر

مگر بشر کا کہیں بھی نشاں نہیں ملتا

انا نے اپنی ہمیں اونچا کر دیا اتنا

بلند اس سے مجھے آسماں نہیں ملتا

نسیمہؔ شوق سے سنتے ہیں لوگ افسانے

عجیب بات ہے اک ہم زباں نہیں ملتا

مزید غزلیں از Naseema Turab Al Hasan ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں