Naseem Siddiqi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
رستہ بھی ہمی لوگ تھے راہی بھی ہمیں تھے (غزل)
رستہ بھی ہمی لوگ تھے راہی بھی ہمیں تھے
اور اپنی مسافت کی گواہی بھی ہمیں تھے
جو جنگ چھڑی تھی اسے جیتے بھی ہمیں لوگ
رن چھوڑ کے بھاگے وہ سپاہی بھی ہمیں تھے
وہ شہر بسا بھی تھا ہماری ہی بدولت
اس شہر تمنا کی تباہی بھی ہمیں تھے
روشن بھی ہمی سے رہی تقدیر ہماری
اور اپنے مقدر کی سیاہی بھی ہمیں تھے
ہے دام جو دریا میں وہ پھینکا تھا ہمیں نے
اس دام میں پھنستی ہوئی ماہی بھی ہمیں تھے
زخم سنتے ہیں لہو بولتا ہے (غزل)
زخم سنتے ہیں لہو بولتا ہے
چاک چپ ہے تو رفو بولتا ہے
خامشی ایسی کہ دیکھی نہ سنی
ہر طرف عالم ہو بولتا ہے
خواب سمجھوں کہ حقیقت اس کو
اک پرندہ لب جو بولتا ہے
میں کہ مر کر بھی ابھی زندہ ہوں
جسم پر ہر سر مو بولتا ہے
اب تو اک نام عطا کر یا رب
کس و ناکس مجھے تو بولتا ہے
وہ نمازیں کہ ادا ہو نہ سکیں
اب بھی صحرا میں وضو بولتا ہے
مزید غزلیں از Naseem Siddiqi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں