پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Naseem Saleempuri کی غزلیں — Naseem Saleempuri Ghazals

Naseem Saleempuri کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

رہ جنوں میں غم زندگی کو مار دیا (غزل)

رہ جنوں میں غم زندگی کو مار دیا

یہ نشہ تلخ تھا ہم نے مگر اتار دیا

اب انتظار کی شب جانے کس نگر میں کٹے

یہ دن تو ہم نے ترے شہر میں گزار دیا

نہ اس نے آپ ہی سوچا فغان دل کا علاج

نہ مجھ کو اشک بہانے کا اختیار دیا

اک اور سال کا غم دل پہ اشک بن کے گرا

اک اور سال ترے ہجر میں گزار دیا

دیار جاں میں کوئی اور سانپ ہے تو بتا

جو آستیں میں تھا پنہاں وہ ہم نے مار دیا

کوئی فصیل ہی ٹوٹی نہ کوئی قفل کھلا

نہ جانے سوچ کے کیا دل کو اقتدار دیا

مزید غزلیں از Naseem Saleempuri ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں