پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نسیم اختر نسیم کی غزلیں — Naseem Akhtar Naseem Ghazals

نسیم اختر نسیم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ رنگ و بو ہیں کچھ دن کے نظاروں کا بھروسہ کیا (غزل)

یہ رنگ و بو ہیں کچھ دن کے نظاروں کا بھروسہ کیا

بہاریں کل کہاں ہوں گی بہاروں کا بھروسا کیا

نہ اترانا کہ ہے تم کو میسر دامن ساحل

کنارے ٹوٹ جاتے ہیں کناروں کا بھروسا کیا

ہم اپنی ذات ہی کو انجمن تسلیم کرتے ہیں

ادارے ٹوٹ جاتے ہیں اداروں کا بھروسا کیا

زمانے میں نہیں انجام اچھا سر اٹھانے کا

ستارے ٹوٹ جاتے ہیں ستاروں کا بھروسا کیا

نسیمؔ اس درجہ فخر اچھا نہیں یاران محفل پر

سہارے ٹوٹ جاتے ہیں سہاروں کا بھروسا کیا

دل بدلتے نہیں لعینوں کے (غزل)

دل بدلتے نہیں لعینوں کے

قصے سب ایک ہیں زمینوں کے

موج دریا پکارتی بھی کسے

گم ہیں نام و نشاں سفینوں کے

ہم ہی تھے یادگار شرفا کے

بن گئے ہم ہدف کمینوں کے

سرسراتے ہیں ذہن میں اب کے

کیا ہوئے خوف آستینوں کے

اب کھنڈر بولنے لگے ہیں نسیمؔ

کوئی وارث نہیں مکینوں کے

مزید غزلیں از نسیم اختر نسیم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں