پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Naseem Ahmad Naseem کی غزلیں — Naseem Ahmad Naseem Ghazals

Naseem Ahmad Naseem کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مری اوقات وہ اس طرح بتا دیتا ہے (غزل)

مری اوقات وہ اس طرح بتا دیتا ہے

خاک لے کر کے ہواؤں میں اڑا دیتا ہے

میں بہت دور چلا جاتا ہوں جب بھی خود سے

میرے اندر سے کوئی مجھ کو صدا دیتا ہے

لاکھ کرتا رہا میں اس کو بھلانے کی سعی

یاد رہ رہ کے کوئی اس کی دلا دیتا ہے

جب بھی چاہا کہ اسے بڑھ کے میں فوراً چھو لوں

کچی نیندوں سے کوئی مجھ کو جگا دیتا ہے

اس سے وابستہ ہیں کچھ ایسی پرانی یادیں

جب بھی آتا ہے مری نیند اڑا دیتا ہے

کہنے کو پر سکون مگر مخمصے میں ہوں (غزل)

کہنے کو پر سکون مگر مخمصے میں ہوں

برسوں سے میں خدایا عجب مرحلے میں ہوں

منزل ہے میرے آگے میں منزل کے روبرو

پھر بھی میں چل رہا ہوں ابھی راستے میں ہوں

جھوٹی گواہیوں کی بدولت وہ بچ گیا

سچ بولتا ہوا میں ابھی کٹگھرے میں ہوں

سچ بات کہنا جب سے شروع میں نے کر دیا

تب سے کھڑا میں جیسے کسی کربلے میں ہوں

مزید غزلیں از Naseem Ahmad Naseem ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں