نجمہ عزیز کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہم اٹھے آواز حق جب بھی اٹھانے کے لئے (غزل)
ہم اٹھے آواز حق جب بھی اٹھانے کے لئے
نا پسندیدہ ہوئے دنیا زمانے کے لئے
سختیاں غم کی مصر ہم کو رلانے کے لئے
اور ہم مجبور و بے بس مسکرانے کے لئے
وحشتیں ساری سمٹ کر آ گئیں صحراؤں سے
ہم جو بیٹھے آج گھر اپنا سجانے کے لئے
در بدر کیوں ناصیہ فرسائی کی زحمت کریں
مستقل جب ایک گھر ہے سر جھکانے کے لئے
آپ کی فطرت میں دل جوئی نہیں تو نہ سہی
آ تو سکتے ہیں ہمارا دل دکھانے کے لئے
اپنا ماضی یاد رکھنا آج بھی نجمہ عزیزؔ
ہے ضروری اپنا مستقبل بنانے کے لئے
مزید غزلیں از نجمہ عزیز ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں