نغمہ خیرآبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دل ہمارا رقص کرتا ہے نظر کے ساتھ ساتھ (غزل)
دل ہمارا رقص کرتا ہے نظر کے ساتھ ساتھ
جھومتی ہے زندگی قلب و جگر کے ساتھ ساتھ
کر نہیں سکتے کسی سے حال دل اپنا بیاں
ایسی بھی دشواریاں کچھ ہیں بشر کے ساتھ ساتھ
اک نگاہ لطف میں دونوں کی قسمت جاگتی
دل کو بھی کچھ چین مل جاتا جگر کے ساتھ ساتھ
چوم لینا ان کی زلف ناز کا مشکل نہ تھا
ہم بھی ہو لیتے اگر باد سحر کے ساتھ ساتھ
فن موسیقی سے وابستہ ہے اپنی شاعری
ہم غزل پڑھتے ہیں اے نغمہؔ ہنر کے ساتھ ساتھ
محبت کرے گی اثر اندر اندر (غزل)
محبت کرے گی اثر اندر اندر
بنائے گی یہ دل میں گھر اندر اندر
نہ گھبرا غم ہجر جاناں کے مارے
تری شام میں ہے سحر اندر اندر
جنہیں ساکن قبر کہتے ہو نغمہؔ
وہ سب کر رہے ہیں سفر اندر اندر
مزید غزلیں از نغمہ خیرآبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں