پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ندیم رفیع کی غزلیں — Nadeem Rafi Ghazals

ندیم رفیع کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آنکھوں میں ستارے رہنے دے (غزل)

آنکھوں میں ستارے رہنے دے

جینے کے سہارے رہنے دے

ہم کشتی جلا کر آئے ہیں

اب روپ کنارے رہنے دے

اس حسن سمندر کی جانب

بہتے ہوئے دھارے رہنے دے

یہ وقت تو اندھا سورج ہے

کیوں رنگ تمہارے رہنے دے

مت چھین پنپتی امیدیں

کچھ پاس ہمارے رہنے دے

وہ یاد تو آئے گا لیکن

اب کون پکارے رہنے دے

ہم ہجر زدوں کی بستی میں

کچھ ہجر کے مارے رہنے دے

نظروں کے تصادم میں لرزاں

موہوم اشارے رہنے دے

مزید غزلیں از ندیم رفیع ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں