پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ندیم نقش جیوری کی غزلیں — Nadeem Naqsh Jewari Ghazals

ندیم نقش جیوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جلا کر خود کو تیری آنکھ کا کاجل بناؤں گا (غزل)

جلا کر خود کو تیری آنکھ کا کاجل بناؤں گا

جو تشنہ لب ہے یہ ساون اسے بادل بناؤں گا

بہت مغرور ہو کر پھرتی ہے وہ شہر میں لڑکی

نگاہ ناز سے اپنی اسے گھائل بناؤں گا

نہ سونا ہے نہ چاندی ہے نہ ہے کچھ ملکیت اپنی

دریدہ پیرہن سے میں تری پائل بناؤں گا

بہت حیران ہوگی نقشؔ کی حالت سے یہ دنیا

میں تیرے عشق میں خود کو کبھی پاگل بناؤں گا

مزید غزلیں از ندیم نقش جیوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں