پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ندیم بھابھہ کی غزلیں — Nadeem Bhabha Ghazals

ندیم بھابھہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

راہ میں چھوڑ کر نہیں جاتا (غزل)

راہ میں چھوڑ کر نہیں جاتا

ساتھ ہوتا اگر نہیں جاتا

انگلیاں پھیر میرے بالوں میں

یہ مرا درد سر نہیں جاتا

یوں لگا ہوں ترے گلے سے میں

جس طرح کوئی ڈر نہیں جاتا

کیوں مرا آس پاس گھومتا ہے

کیوں یہ نشہ اتر نہیں جاتا

یوں پڑا ہوں تمہاری یادوں میں

جس طرح کوئی مر نہیں جاتا

کتنا اچھا تھا ہم سے پہلے وہاں

کوئی رستہ اگر نہیں جاتا

عشق اتنا بھی کیا ضروری ہے

کوئی بے عشق مر نہیں جاتا

سہولت ہو اذیت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے (غزل)

سہولت ہو اذیت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے

کہ اب کوئی بھی صورت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے

ہمارے رابطے ہی اس قدر ہیں، تم ہو اور بس تم

تمہیں سب سے محبت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے

اور اب گھر بار جب ہم چھوڑ کر آ ہی چکے ہیں تو

تمہیں جتنی بھی نفرت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے

ہمارے پاؤں میں کیلیں اور آنکھوں سے لہو ٹپکے

ہماری جو بھی حالت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے

تمہیں ہر صبح اور ہر شام ہے بس دیکھتے رہنا

تم اتنے خوب صورت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے

مزید غزلیں از ندیم بھابھہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں