پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ندیم اصغر کی غزلیں — Nadeem Asghar Ghazals

ندیم اصغر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اس دل سے تیری یاد کے ہالے نہیں گئے (غزل)

اس دل سے تیری یاد کے ہالے نہیں گئے

تو جا چکا ہے تیرے اجالے نہیں گئے

برسوں سے ایڑیاں ہی رگڑتے رہے ہیں خواب

تب ہی تو میری آنکھ سے چھالے نہیں گئے

سو بار چھانٹنے کا جتن کر چکا ہوں میں

کچھ لوگ زندگی سے نکالے نہیں گئے

سورج کی روشنی سے بہت بار دھو چکا

مولا جو من کے داغ ہیں کالے نہیں گئے

مرتی ہی جائے گی یہ بصارت مرے ندیمؔ

آنکھوں میں دید کے جو نوالے نہیں گئے

اندھیرا جھیل لیتا ہوں ستارے چھوڑ دیتا ہوں (غزل)

اندھیرا جھیل لیتا ہوں ستارے چھوڑ دیتا ہوں

میں طوفاں بھانپ کر پھر بھی کنارے چھوڑ دیتا ہوں

مجھے تنہا ہی رہنا ہے کسی سے کچھ نہیں کہنا

جو دل بیزار ہو جائے تو سارے چھوڑ دیتا ہوں

زیادہ دیر دل اک کام میں ٹک کر نہیں لگتا

میں پنجرہ کھول دیتا ہوں غبارے چھوڑ دیتا ہوں

بہت باتیں بناتا ہوں میں کافی بولتا بھی ہوں

مگر جو گفتگو ہو تیرے بارے چھوڑ دیتا ہوں

کسی کا قرض کاندھے پر اٹھانے سے میں ڈرتا ہوں

میں قصداً ڈوب جاتا ہوں سہارے چھوڑ دیتا ہوں

مزید غزلیں از ندیم اصغر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں