Nabiya Irfan کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
یہ ظلمت کے دھاروں میں پلتی امیدیں (غزل)
یہ ظلمت کے دھاروں میں پلتی امیدیں
بکھرتی امیدیں سنبھلتی امیدیں
مری چشم گریہ ہے گہرا سمندر
سمندر کی موجیں مچلتی امیدیں
ہوں گھائل پرندہ نذر آسماں پر
ہیں اڑنے کی دل میں مچلتی امیدیں
یہ امید چاہت یہ خواہش یہ حسرت
ہیں دل میں بکھرتی سنبھلتی امیدیں
ادھوری خواہشیں دل میں ادھورے خواب رہتے ہیں (غزل)
ادھوری خواہشیں دل میں ادھورے خواب رہتے ہیں
ہماری دھڑکنوں میں اب ادھورے باب رہتے ہیں
یہ لب خاموش ہیں لیکن نگاہیں بولتی سی ہیں
کئی طوفاں مچلنے کے لیے بیتاب رہتے ہیں
کہ اس تاریک شب میں اب مرے رہبر ہیں یہ جگنو
وہ جن کی روشنی میں راستے پر تاب رہتے ہیں
کہیں تپتی زمیں اک بوند پانی کو ترستی ہے
کہیں بادل برسنے کے لئے بیتاب رہتے ہیں
کہ زد میں آندھیوں کے جب سے میرا آشیانہ ہے
نبیہؔ کیوں خفا مجھ سے مرے احباب رہتے ہیں
مزید غزلیں از Nabiya Irfan ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں