Nadeem Ahmad کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جہاں پہ ہوتا ہوں اکثر وہاں نہیں ہوتا (غزل)
جہاں پہ ہوتا ہوں اکثر وہاں نہیں ہوتا
وہیں تلاش کرو میں جہاں نہیں ہوتا
اگر تمہاری زباں سے بیاں نہیں ہوتا
مرا وجود کبھی داستاں نہیں ہوتا
بچھڑ گیا تھا وہ ملنے سے پیشتر ورنہ
میں اس طرح سے کبھی رائیگاں نہیں ہوتا
نظر بچا کے نکلنا تو چاہتا ہوں مگر
وہ کس جگہ سے ہے غائب کہاں نہیں ہوتا
کبھی تو یوں کہ مکاں کے مکیں نہیں ہوتے
کبھی کبھی تو مکیں کا مکاں نہیں ہوتا
پانے کی طرح کا نہ تو کھونے کی طرح کا (غزل)
پانے کی طرح کا نہ تو کھونے کی طرح کا
ہونا بھی یہاں پر ہے نہ ہونے کی طرح کا
معلوم نہیں نیند کسے کہتے ہیں لیکن
کرتا تو ہوں اک کام میں سونے کی طرح کا
ہنسنے کی طرح کا کوئی موسم مرے باہر
منظر مرے اندر کوئی رونے کی طرح کا
ایسی کوئی حالت ہے کہ مدت سے بدن کو
اک مرحلہ درپیش ہے ڈھونے کی طرح کا
پہلے کی طرح آدمی ملتا تو ہے لیکن
آدھے کی طرح کا کبھی پونے کی طرح کا
مزید غزلیں از Nadeem Ahmad ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں