Nabil Syed کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
آج فرصت ہے تو کچھ دیر ٹھہر دیکھ مجھے (غزل)
آج فرصت ہے تو کچھ دیر ٹھہر دیکھ مجھے
مجھ پہ بھی ڈال ذرا ایک نظر دیکھ مجھے
میرے شانے پہ ترا سر کبھی ہوگا تب تک
رکھ کے شانے پہ سہیلی کے ہی سر دیکھ مجھے
تا قیامت میں جگہ سے نہ ہلوں گا اپنی
تا قیامت تو مجھے دیکھ مگر دیکھ مجھے
جانے کب سمجھے گی تو میں ہی تری منزل ہوں
مرحلوں سے تو مری جان ابھر دیکھ مجھے
تاجؔ کہتا ہے محبت کے ہر اک مارے سے
میں تصور ہوں کسی اور کا پر دیکھ مجھے
دیکھ مجھ کو کہ تجھے تو ہی دکھائی دے گا
تجھ پہ بھی ہو کے رہے گا یہ اثر دیکھ مجھے
سمجھ میں آئے تجھے ویسا ہی خیال کہوں (غزل)
سمجھ میں آئے تجھے ویسا ہی خیال کہوں
یہ سوچ کے مجھے لگتا ہے حال چال کہوں
پھر ایک آہ کو دست طلب میں پایا ہے
میں اس كا حال کہوں رب یا اپنا حال کہوں
جو مستحق ہو تو تعریف بھی کروں گا مگر
سوائے درد کے ہے کیا جسے کمال کہوں
نبیلؔ میری مدد کر کہ تُو تو شاعر ہے
میں کس زبان میں اس کے بتا جمال کہوں