پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Muztar Akbarabadi کی غزلیں — Muztar Akbarabadi Ghazals

Muztar Akbarabadi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

رگ رگ میں زہر پھیلا ہوا تشنگی کا تھا (غزل)

رگ رگ میں زہر پھیلا ہوا تشنگی کا تھا

صحرا کی دھوپ تھی کہ سفر زندگی کا تھا

تاریکیوں کی تہہ میں اترتا چلا گیا

کچھ اس قدر ڈرا ہوا دل روشنی کا تھا

ہونے کے باوجود ہم اس بزم میں نہ تھے

احساس اگر تھا کوئی تو اپنی کمی کا تھا

نادانیاں تھیں اس سے جو کی تھیں توقعات

خوش فہمیاں تھیں ورنہ کہاں وہ کسی کا تھا

صبحیں تھیں گرد گرد تو شامیں دھواں دھواں

ہم جس جگہ تھے قحط وہاں روشنی کا تھا

تشویش تھی تو بڑھتی ہوئی بندشوں پہ تھی

احساس تھا شدید تو آوارگی کا تھا

مضطرؔ مزاج الگ تھے مگر اس کے باوجود

رشتہ ضرور دھوپ سے کچھ چاندنی کا تھا

مزید غزلیں از Muztar Akbarabadi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں