پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Muzdam Khan کی غزلیں — Muzdam Khan Ghazals

Muzdam Khan کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دنیا کو شاندار کا مطلب نہیں پتا (غزل)

دنیا کو شاندار کا مطلب نہیں پتا

مطلب ہمارے یار کا مطلب نہیں پتا

میں نے کہا تلاش کروں گا کہاں تمہیں

اس نے کہا قطار کا مطلب نہیں پتا

وہ وقت پر ملے نہ ملے فائدے میں ہوں

وہ یوں کہ انتظار کا مطلب نہیں پتا

اللہ کرے تم آنکھیں دکھاؤ کبھی اسے

جس شخص کو خمار کا مطلب نہیں پتا

بے باک آدمی ہوں مگر ہوں تو آدمی

شرم آ رہی ہے پیار کا مطلب نہیں پتا

مجھ سے بہتر تو مل گیا ہے تمہیں (غزل)

مجھ سے بہتر تو مل گیا ہے تمہیں

اور اللہ سے کیا گلہ ہے تمہیں

ہم اکٹھے نہیں رہیں گے کبھی

میرے بچوں کا تو پتا ہے تمہیں

میں تمہیں دیکھ بھی نہیں سکتا

دیکھنا بھی تو مسئلہ ہے تمہیں

یعنی تم اتنی خوب صورت ہو

چھوٹا بچہ بھی دیکھتا ہے تمہیں

میں تمہارا اگر بتا بھی دوں

لوگ پوچھیں گے اور کیا ہے تمہیں

جو کسی کو کبھی نہیں ہوتا

کتنی آسانی سے ہوا ہے تمہیں

مزید غزلیں از Muzdam Khan ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں