Muzammil Sheikhpurvi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
زمین روند چکے آسمان باقی ہے (غزل)
زمین روند چکے آسمان باقی ہے
ابھی کہیں نہ کہیں یہ جہان باقی ہے
یہ دور پیسے کا ہے کچھ پتہ نہیں چلتا
کہ کون بک گیا کس کی زبان باقی ہے
کریں وہ لاکھ جتن پھر بھی کچھ نہیں ہوگا
ابھی زمین پہ اس کا مکان باقی ہے
ہمیں مٹا دو مگر حق تو چھپ نہیں سکتا
گلا کٹا ہے ابھی تو زبان باقی ہے
یہ کہہ کے چھوڑ دیا کیوں قلم مزملؔ نے
ابھی تو اور بھی اک امتحان باقی ہے
کچھ نہیں ہوگا اب بیاں جاناں (غزل)
کچھ نہیں ہوگا اب بیاں جاناں
ختم ہوتی ہے داستاں جاناں
کیسے بولوں کہ تیرے جانے سے
لٹ گیا میرا کارواں جاناں
اب ملوں گا نہیں کبھی تم کو
میں چلا سوئے آسماں جاناں
یہ جو تم دور ہو گئے مجھ سے
آ گیا کون درمیاں جاناں
بن تمہارے یہ حال ہے میرا
آب بن جیسے مچھلیاں جاناں
تم نے بولا تھا یہ مزملؔ کو
عشق ہوتا ہے جاوداں جاناں
مزید غزلیں از Muzammil Sheikhpurvi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں