Muzammil Husain Cheema کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
زلف رخ پہ سوار کرتے ہوئے (غزل)
زلف رخ پہ سوار کرتے ہوئے
مار ڈالا سنگھار کرتے ہوئے
چومنے کو غلط نہ جانیں آپ
پیار ہوتا ہے پیار کرتے ہوئے
کیوں مرا اعتبار کرتے نہیں
وہ مرا اعتبار کرتے ہوئے
رابطہ ٹوٹنے لگا اس سے
رابطہ استوار کرتے ہوئے
توڑ بیٹھے وجود اپنا ہم
عشق کو پائیدار کرتے ہوئے
یہ جو تمہاری محبت سے خوف آتا ہے (غزل)
یہ جو تمہاری محبت سے خوف آتا ہے
مجھے ضرور ضرورت سے خوف آتا ہے
سنا ہے حشر میں بھی تو مری نہیں سنے گا
سنا ہے جب سے قیامت سے خوف آتا ہے
تمہاری دید لیے دیکھ لیتا ہوں تم کو
اگرچہ ایسی بصارت سے خوف آتا ہے
میں اپنے شہر کا پہلا دریدہ صورت ہوں
کچھ اس لیے بھی جراحت سے خوف آتا ہے
مزید غزلیں از Muzammil Husain Cheema ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں